انٹرنیشنل

بھارت میں ظلم کی انتہائ، معذور مسلم نوجوان کو پرساد کھانے پر موت کے گھات اتار دیا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا' نوجوان نے مندر سے 20 روپے چوری کیے تھے: پولیس

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ظلم کی انتہاء ہو گئی، معذور مسلم نوجوان کو مندر سے پرساد کھانے پر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے سندر نگری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ مسلم نوجوان اسرار نے مبینہ طور پر مندر سے پرساد کھایا جس پر موقع پر موجود افراد نے اس پر چوری کا الزام لگاکر اسے کھمبے سے باندھ دیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مشتعل افراد نے چوری کا الزام لگاکر نوجوان کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر مندر سے 20 روپے چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا۔ نوجوان کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بیٹے کو ان کے پڑوسی گھر لے کر آئے اور واقعے کے بارے میں بتایا، اسرار کے جسم پر شدید زخم تھے اور وہ اسپتال لے جانے سے پہلے ہی مرچکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور اس میں ملوث لوگوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button