انٹرنیشنل

حماس نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا،امریکا کی قطر کو دھمکی

امریکا نے قطر کو کہا ہے کہ حماس جنگ بندی مسترد کرتا ہے تو اسے ملک بدر کردیا جائے۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک) حماس نے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا،امریکا کی قطر کو دھمکی ۔رپورٹس کے مطابق امریکا نے حماس سے متعلق قطر کو متنبہ کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے قطر کو کہا ہے کہ حماس جنگ بندی مسترد کرتا ہے تو اسے ملک بدر کردیا جائے۔ امریکی عہدے دار کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ پیغام قطری وزیراعظم کو پہنچایا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹونی بلنکن نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات کی طوالت پر امریکی بے صبری کا پیغام پہنچا دیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق 3 بااثر امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے قطر کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر حماس معاہدے پر راضی نہیں ہوتا تو قطر میں اس کا سیاسی آفس بند کر کے انہیں ملک بدر کردیں۔ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے پرعزم ہیں تاہم اس مقصد کے حصول میں واحد رکاوٹ حماس ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قطری حکام نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سمیت حماس کے عہدیداروں کو اپنے لیے متبادل انتظامات کیلئے تیار رہنے کا مشورہ دیدیا ہے۔ دوسری جانب حماس جنگ بندی پر مذاکرات کے لیے وفد آج قاہرہ روانہ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button