انٹرنیشنل

رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

ایمرجنسی سروسز حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ویلنسیا کے علاقے کیمپنار میں لگنے والی آگ کے شعلوں اور کالے دھوئیں کے بادلوں  کو دور تک دیکھا گیا

ویلنسیا (ویب ڈیسک) اسپین کےمشرقی شہر ویلنسیا میں ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے نتیجےمیں 4 افراد ہلاک اور کم از کم 14 افراد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویلنسیا کے ایمرجنسی سروسزحکام نے صحافیوں کو بتایا ہےکہ کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ شام ساڑھے پانچ بجے چوتھی منزل پر لگنا شروع ہوئی جو تیزی سے عمارت میں موجود دیگر فلیٹس میں پھیلتی گئی۔

عینی شاہدین اور  ایمرجنسی سروسز حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ویلنسیا کے علاقے کیمپنار میں لگنے والی آگ کے شعلوں اور کالے دھوئیں کے بادلوں  کو دور تک دیکھا گیا۔ عمارت کی دوسری منزل پر رہنے والے ایک شخص نے نجی میڈیا کو بتایا کہ آگ کے شعلے بہت تیزی سے پھیلے، شاید اس کی وجہ عمارت کی تعمیر میں استعمال ہونے والا مواد پولی یوریتھین ہو سکتا ہے۔

اسپین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق 14 منزلہ عمارت میں 130 سے زائد فلیٹس تھے، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی 22 ٹیمیں مصروف عمل ہیں، فائر فائٹرز نے کرین کا استعمال کرتے ہوئے کئی رہائشیوں کو بچا لیا ہے تاہم کچھ لاپتہ بھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button