انٹرنیشنل

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنیوالا ملعون پر اسرار طور پر ہلاک

37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ تاحال پتا نہیں لگائی جاسکی: سوشل میڈیا پر دعویٰ

ناروے( مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی جسارت کرنے والا ملعون عراقی پناہ گزین ناروے میں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا’ سلوان صباح مومیکا نامی شخص نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 37 سالہ سلوان مومیکا کی لاش ناروے میں اس کے گھر سے ملی ہے تاہم موت کی وجہ تاحال پتا نہیں لگائی جاسکی۔ رپورٹس کے مطابق پولیس نے گستاخی کرنے والے کی لاش ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مومیکا سوئیڈن میں مظاہروں کا اہتمام کرنے کے لیے مشہورتھا جہاں اس نے کھلے عام پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button