انٹرنیشنل

عراق میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایرانی زائرین سمیت 18افراد ہلاک

حادثے کے نتیجے میں 18افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

عراق(مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایرانی زائرین سمیت 18 افراد ہلاک متعدد زخمی، حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے فوراً مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں دو شہروں کو ملانے والی مصروف سڑک پر پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس پہنچ گئی تھی جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 18افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ایران سے ہے جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک مقامی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک کا ڈرائیور سو گیا تھا جس کی وجہ سے 18 زندگیاں ضائع ہو گئیں۔ ہر سال لاکھوں کی تعداد میں افراد عراق میں زیارت کے لیے آتے ہیں جن میں زیادہ تعداد ایران سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہوتی ہے، رواں برس بھی اب تک 2.6 ملین زائرین عراق جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button