انٹرنیشنل

فلسطینیوں کی نسل کشی؛کولمبیا نےاسرائیل سے اسلحہ کی خریداری روک دی

صدر گستاو پیٹرو نے امدادی اشیا کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کو معطل کرنے کا اعلان کردیا

بگوٹا(ویب ڈیسک) کولمبیا نے غزہ میں امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے صیہونی ریاست سے ہتھیاروں کی خریداری روک دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے امدادی اشیا کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اسلحے کی خریداری کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

کولمبیا کے صدر گستا پیٹرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ خوراک لینے کے لیے پہنچنے والے 100 سے زائد فلسطینیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گولیاں چلوائیں جو نسل کشی اور جس سے ہولوکاسٹ کی یاد تازہ ہوگئی۔ صدر گستاو پیٹرو نے مزید کہا کہ چاہے عالمی طاقتیں تسلیم کریں یا نہ کریں۔ عالمی برادی کو چاہیے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تعلقات منقطع کردیں۔

یاد رہے کہ کولمبیا نے غزہ پر بمباری اور حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجاً اسرائیل سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا تھا۔ یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 60 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button