انٹرنیشنل

فلسطینی صدرشہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

محمود عباس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد  شہباز شریف کو پاکستان کا ایک بار پھر وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر بارکباد دی گئی

تل ابیب(ویب ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد  شہباز شریف کو پاکستان کا ایک بار پھر وزیرِ اعظم منتخب ہونے پر بارکباد دی گئی ہے۔ فلسطینی صدر کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کو تہنیتی خط لیا گیا ہے۔ محمود عباس نے خط میں کہا ہے کہ برادر شہبازشریف کو برادر ملک پاکستان کا وزیرِاعظم منتخب ہونے پر مبارکباد۔

محمود عباس کی جانب سے شہباز شریف کی قیادت اور ملک و قوم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ محمود عباس کا کہنا ہے کہ فلسطین اور پاکستان ایک تاریخی اور مضبوط بندھن میں بندھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کےحقوق اور انصاف کی فراہمی پر آواز بلند کی ہے۔

محمود عباس نے خط میں لکھا ہے کہ ماہِ رمضان کی بھی آمد ہے اس ماہ کی برکات بھی آپ کو مبارک ہوں، آپ کی، پاکستان اور عوام کے مستقل اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button