انٹرنیشنل

پاکستان میں انتخابات،ایرانی وزیر خارجہ کی مبارکباد

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی

تہران(ویب ڈیسک) ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے پاکستان میں انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔ اس موقع پر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی نئی پارلیمنٹ جلد اپنے کام کا آغاز کرے گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے معاہدوں اور سمجھوتوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button