انٹرنیشنل

پاکستان نےدوسرا جائزہ کامیابی سےمکمل کیا،1ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جولائی 2023میں آئی ایم ایف سے 9ماہ کا قرض پروگرام لیا تھا،پاکستان نے قرض پروگرام کے اہدات کے حصول میں سنجیدہ کوششیں کیں

واشنگٹن()پاکستان کیلئے 1ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایک ارب 10کروڑ ڈالر آج منظور کرلئے،پاکستان نے دوسرا جائزہ کامیابی سے مکمل کیا،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جولائی 2023میں آئی ایم ایف سے 9ماہ کا قرض پروگرام لیا تھا،پاکستان نے قرض پروگرام کے اہدات کے حصول میں سنجیدہ کوششیں کیں،قرض پروگرام کے بعد پاکستان کی معاشی ترقری کی شرح 2فیصد تک پہنچ رہی ہے،پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا شروع ہو گئی ،توقع ہے مہنگائی کے بڑھنے کی شرح جون میں کم ہو کر 20فیصد ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے خالص زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 4سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہو گئے،توانائی کے شعبے میں بروقت ٹیرف ایڈجسٹمنٹ نے اہم کردار ادا کیا، وصولی میں اضافے کے بعد گردشی قرضوں میں اضافے کو کم کیا ہے،ان اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے توانائی شعبے میں اصلاحات ضروری ہیں،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذرئعے نادار طبقے کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے،انسداد بدعنوانی کے اداروں کے مضبوط بنانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button