انٹرنیشنل

خاتون کو زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کرنیوالوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

گروہ میں شامل 17 سالہ نوجوان کو اس حرکت پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ریمانڈ لے لیا گیا ہے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈسک، آن لائن )بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک خاتون کو زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کرنے کا ایک اور واقعہ پیش گیا،واقعہ میں ملوث گروہ کوگرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلمان خواتین کا ایک گروپ سیاحت کیلئے تاریخی قلعہ ویلور کے دورے پر گیا تھا، اس موقع پر 6 لڑکوں پر مشتمل ایک گروہ کی جانب سے خواتین کو تنگ کیا گیا اور ایک خاتون کو زبردستی حجاب اتارنے پر مجبور کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے نہ صرف خاتون کو مجبور کیا بلکہ حجاب اتارنے کی ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق گروہ میں شامل 17 سالہ نوجوان کو اس حرکت پر گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرکے ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ زیادہ تر لڑکے پیشے کے اعتبار سے رکشہ ڈرائیور ہیں اور سیاحت کی غرض سے تاریخی قلعہ میں آنے والی باحجاب خواتین کو نشانہ بناتے ہیں۔

پاکستان میں دہشتگردی کرنیوالوں کے پاس امریکی اسلحہ کہاں سے آیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button