انٹرنیشنل

پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر کیوں نہیں آئی ،کانگریس رہنماء نے سچ بتا دیا

کیا پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کے لئے کیاگیا تھا؟مودی برسر اقتدار رہا تھا بھارت ختم ہو جائیگا،کانگریس رہنماء جندر سنگھ رندھاوانے تنقید کے نشتر چلا دیئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)راجستھان کے شہر جے پور میں مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں،راجستھان میں کانگریس رہنما سْکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا۔

سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ اب تک منظرِ عام پر کیوں نہ آئی؟ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا،دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا،کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ حملہ 14 فروری 2019 کو لیتھی پورہ میں پیش آیا،اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا،مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لایا،کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی دیش بیچ رہا ہے۔مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں، سْکھ جندر سنگھ رندھاوا کی ہنڈِن برگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھا دیئے،دوسری جانب کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے،مودی سرکار نے کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہہ دے دی۔

پہلا ایلی منیٹر:پشاور زلمی نے اسلام آباد کو شکست دیکر باہر کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button