انٹرنیشنل

بھارت ‘ماہ رمضان کا تقدس پامال ،مسلمانوں پر مظالم ‘ فسادات پھوٹ پڑے

بھارت میں رام نوامی جلوس کے شرکاء کی مسجد کے باہر ہنگامہ آرائی، ہاتھا پائی اور چاقو کے وار سے 4 افراد زخمی،فسادات پھوٹ پڑے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) بھارتی ریاست کرناٹک میں رام نوامی تہوار منانے والے جنونی ہندوئوں کے ایک جلوس نے مسجد کے باہر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے نعرے بازی کی، منع کرنے پر مسلمانوں سے جھگڑ ا کیا،چار افراد زخمی ہوگئے ۔

میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں رام نومی کی تقریبات کے دوران جنونی ہندئوں کے جلوس نے افطار کے وقت مسجد کے باہر شدید نعرے بازی کی۔جس پر مسجد انتظامیہ اور نمازیوں نے ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کی تو ہنگامہ مزید بڑھ گیا۔ ہاتھا پائی اور چاقو کے وار لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی فسادات پھوٹ پڑے۔ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اظہر احمد نامی مسلمان کی گاڑی پر رام نوامی کے جلوس کے شرکا نے حملہ کردیا۔اظہر احمد نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ ان کی گاڑی پر ہندو انتہا پسند جماعت بجرنگ دل کے کارکنوں نے پتھرا ئوکیا اور ڈنڈے برسائے۔ حملہ آوروں نے نعرے لگائے کے مسلمانوں کو پاکستان بھیج دو۔

دوسری جانب میڈیاپورٹ کے مطابق ایک جلوس کے شرکاء نے حضرت گنج محلہ میں مسلمانوں کو ہراساں کیا اور قابل اعتراض نعرے لگائے جس پر کشیدگی بڑھ گئی۔ پو لیس نے ہنگامہ ا?رائی پر 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔علاوہ ازیں اب تک ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی پْرتشدد واقعات میں دو پولیس کی گاڑیاں، 4 موٹر سائیکلیں اور ایک کار کو نذر ا?تش کیا جا چکا ہے جب کہ مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور دکانوں سے لوٹ مار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

سابق ملائیشین وزیراعظم نجیب رزاق کو عدالت نے بڑا جھٹکا دے دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button