نگرنگرسے
جعلی ویزے پر بیرون ملک جانےوالا مسافرسیالکوٹ ایئر پورٹ سےگرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کےامیگریشن سیل نےجعلی ویزے کےحامل مسافرکوگرفتارکرلیا

سیالکوٹ(کھوج نیوز) جعلی ویزے پر بیرون ملک جانےوالا مسافرسیالکوٹ ایئر پورٹ سےگرفتار،رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کےامیگریشن سیل نےجعلی ویزے کےحامل مسافرکوگرفتارکرلیا۔ایف آئی اے امیگریشن سیل نےسیالکوٹ ایئر پورٹ پرکارروائی کی اورجعلی دستاویزات پرایک مسافرکو آف لوڈ کر کے گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتارمسافر کے پاسپورٹ پریونان کا جعلی ویزا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ ملزم نے 3 لاکھ روپے کےعوض ایجنٹ سے ویزا حاصل کرنےکا اعتراف کیا ہے، جس کےبعد ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔