نگرنگرسے

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک جام، مریض دم توڑ گیا

احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور ہوائی فائر نگ کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس شیلنگ کی

نوشہرہ( کھوج نیوز) نوشہرہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف جاری احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسا مریض دم توڑگیا’ رشکئی میں 22 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف حتجاج کئی گھنٹے سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رشکئی نے بتایا ہے کہ ضلعی انتطامیہ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے مگر مظاہرین نے روڈ کھولنے سے انکار کردیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ اور ہوائی فائر نگ کی گئی جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس شیلنگ کی۔ ایس ایچ او نے بتایاکہ احتجاج کے دوران نوجوان سے پستول برآمد کرلی گئی۔ مسلسل 6 گھنٹے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ اور موٹر وے بلاک ہونے سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ احتجاج کے دوران ٹریفک میں پھنسا ایک مریض بھی مبینہ طور پر جاں بحق ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button