نگرنگرسے
بے زبان جانوروں پر ظلم کی انتہاء ہو گئی، فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے گدھی کی ٹانگیں توڑ دیں
زمیندار نے گدھی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچنے کیلئے گدھی بھاگتے ہوئے خاردار تاروں میں پھنس گئی تھی جب کہ گدھی کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں

جھنگ(نمائندہ کھوج نیوز) پاکستان میں بڑھتے ہوئے بے زبان جانوروں پر ظلم کی انتہاء ہو گئی، فصلوں میں گھسنے پر زمیندار نے گدھی کی ٹانگیں توڑ دیں ، گدھوں پر تشدد کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ زمیندار نے گدھی کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد سے بچنے کیلئے گدھی بھاگتے ہوئے خاردار تاروں میں پھنس گئی تھی جب کہ گدھی کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گدھوں پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں اور حال ہی میں حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے ایک گدھے کی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں تھی جسے علاج کیلئے کراچی لایا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔