نگرنگرسے
موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ ، صحافی جاں بحق
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ اظہرخان کےمطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوارملزمان نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا

نوشہرہ (کھوج نیوز)موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سےمقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنوشہرہ اظہرخان کےمطابق فائرنگ کا واقعہ اکبرپورہ میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوارملزمان نے صحافی ملک حسن زیب کو نشانہ بنایا۔
ڈی پی او اظہر خان کے مطابق فائرنگ سےصحافی ملک حسن زیب جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور سینئر صحافی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔