نگرنگرسے

ایبٹ آباد، خاتون نے اپنے بچوں کو موت کے گھاٹ کیوں اتارا؟ افسوسناک سچائی سامنے آگئی

خاتون بچوں کے ساتھ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی، وقوعہ کے وقت خاتون کا شوہر موجود نہیں تھا، خاتون ذہنی مریضہ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں: پولیس

ایبٹ آباد(کھوج نیوز) ایبٹ آباد میں ایک ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا اس میں خاتون نے اپنے پیارے بچوں کو تیزدھار آلے سے کیوں موت کے گھاٹ اتار دیا؟ سچائی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ نواں میں خاتون کا اپنے تین بچوں کے گلے کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بچوں کے ساتھ اپنے والدین کے گھر آئی ہوئی تھی، وقوعہ کے وقت خاتون کا شوہر موجود نہیں تھا، خاتون ذہنی مریضہ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 سال اور 4 سال کی 2 بیٹیوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button