نگرنگرسے
جانوروں سے بے رحمی اور سفاکیت کا ایک اور واقعہ، زمیندار نے گدھی کا پیٹ ہی پھاڑ ڈالا
ثاقب نامی سفاک زمیندار نے کھیتوں میں گھس آنے والی گدھی کو تیز دھار آلے سے تشددکا نشانہ بنایا جس سے گدھی کا پیٹ پھٹ گیا اور وہ ہلاک ہو گئی

چینوٹ( نمائندہ کھوج نیوز) جانوروں سے بے رحمی اور سفاکیت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جس میں زمیندار نے کھیتوں میں گھسنے والی گدھی کا تیز دھار آلے سے تشدد کرکے پیپ پھاڑ ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق چینوٹ کے تھانہ کے تھانہ لنگرانہ کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ثاقب نامی سفاک زمیندار نے کھیتوں میں گھس آنے والی گدھی کو تیز دھار آلے سے تشددکا نشانہ بنایا۔ عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ تشدد کے دوران پیٹ پھٹ جانے سے گدھی ہلاک ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرآباد میں اویس گجر نامی زمیندار نے فصل کھانے پر گدھی کے کان کاٹ دیے تھے، تشدد کے دوران گدھی کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔