نگرنگرسے
ارمڑ میں چوکی ارنڈو پردہشت گردوں کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید
پولیس کےمطابق دہشت گردوں نےاسنائپرگن سےفائرکیےجبکہ جوابی فائرنگ سےدہشتگرد فرارہوگئے

پشاور(کھوج نیوز)نواحی علاقےارمڑ میں چوکی ارنڈو پردہشت گردوں کی فائرنگ سےپولیس اہلکارشہید ہوگیا۔ پولیس کےمطابق دہشت گردوں نےاسنائپرگن سےفائرکیےجبکہ جوابی فائرنگ سےدہشتگرد فرارہوگئے، واقعہ رات گئے پیش آیا۔ شہید کانسٹیبل سعید اللہ کی نمازجنازہ سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی، نماز جنازہ پولیس لائن پشاورمیں ادا کی گئی۔ پولیس کےچاق و چوبند دستے نےشہید کےجسد خاکی کو سلامی پیش کی۔
نمازجنازہ میں سی سی پی اوقاسم علی، ایس ایس پیزسمیت دیگرپولیس افسران نےشرکت کی۔گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےدہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتےہوئےپولیس اہلکارکی شہادت پراظہارتعزیت کیا۔ گورنر نے شہید پولیس اہلکار کےدرجات بلندی اورلواحقین کےلیےصبرجمیل کی دعا کی۔ فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالےشہداء ملک وقوم کا فخرہیں۔



