نگرنگرسے
بیہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ بھکاری کی جیب سے 5لاکھ سے زائد رقم نکل آئی
جیب سے پاسپورٹ بھی ملا جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر چکا ہے

سرگودھا (نمائندہ کھوج نیوز) سرگودھا میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے مبینہ بھکاری کی جیب سے 5 لاکھ روپے سے زائد کی رقم نکل آئی’ بھکاری خوشاب روڈ پر بیہوشی کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے بتایاکہ جب معمر شخص کو ریسکیو کیا جارہا تھا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ یہ شخص یہاں پر بھیک مانگتا ہے، معمر شخص کی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقلی کے دوران اس کی جیب سے 5 لاکھ 34 ہزار روپے کی رقم برآمد ہوئی۔ انہوں نے بتایاکہ جیب سے پاسپورٹ بھی ملا جس پر سعودی عرب کے ویزے لگے ہوئے تھے جن پر وہ متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریسکیو عملے نے اس شخص کو رقم اور پاسپورٹ لوٹادیے۔