نگرنگرسے

سیف سٹی ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کی بدولت قحبہ خانے سے کمسن لڑکی بازیاب

خاتون بھلا پھسلا کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے آئی تھی اور لڑکی کو دھوکا دہی سے جسم فروشی پر مجبور کرنا شروع کر دیالڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے فورا 15 پر کال کی

لودھراں(کھوج نیوز) سیف سٹی ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کی بدولت قحبہ خانے سے کمسن لڑکی بازیاب، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ خاتون بھلا پھسلا کر لڑکی کو اپنے ساتھ لے آئی تھی اور لڑکی کو دھوکا دہی سے جسم فروشی پر مجبور کرنا شروع کر دیالڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے فورا 15 پر کال کرکے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کا کالر سے رابطہ کروا دیا پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان سیف سٹیز پولیس نے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا،ترجمان سیف سٹیزخواتین کسی بھی شکایت کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button