نگرنگرسے

سپر ہائی وے پر اچانک تیز ہوا کے ساتھ بارش

محکمۂ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے باعث کراچی کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں۔

کراچی (کھوج نیوز)سپر ہائی وے پر اچانک تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں موسم خوش گوار ہو گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے باعث کراچی کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے مضافات میں گرد آلود ہوا کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز سے خشک موسم اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button