نگرنگرسے
زمین کا تنازع: دادا اورپوتا کی زندگیاں نگل گیا
فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہےجہاں مخالفین نےزمین کےتنازع پردادا اورپوتا کو موت کےگھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا

مرید کے (کھوج نیوز )زمین کا تنازع: دادا اورپوتا کی زندگیاں نگل گیا،رپورٹ کے مطابق مرید کےٹاؤن میں زمین کےتنازع پرمخالفین کی فائرنگ سےدادا اورپوتا جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ لطیف پارک میں پیش آیا ہےجہاں مخالفین نےزمین کےتنازع پردادا اورپوتا کو موت کےگھاٹ اتاردیا جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔ واقعےکی اطلاع ملتےہی ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئیں ،ریسکیو کےمطابق جاں بحق افراد میں دادا عبدالطیف،پوتا عبیداللہ جبکہ بیٹا تنویرزخمی شامل ہیں ،لاشوں اورزخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔



