نگرنگرسے

نامعلوم افراد کی فائرنگ سےسب انسپکٹرحیدرشاہ شہید ہوگئے

پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوئے جبکہ واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی دارالحکومت کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ جاں بحق ہوئے جبکہ واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔ حیدر شاہ کو انتہائی تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے اور وہ حیدر علی شاہ قتل کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسر تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button