نگرنگرسے

پولیس کا ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد ، آئی جی کا نوٹس

سامان تاخیر پر ڈیلیور کر نے پر خواتین پولیس اہلکاروں کا ڈیلیوری رائیڈر پر مبینہ تشدد،آئی جی اسلام آبا د کا نوٹس

اسلام آباد( کھوج نیوز) اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں خواتین پولیس اہلکاروں کا ڈیلیوری رائیڈر پر تشدد۔خواتین پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والے ڈیلیوری رائیڈر کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں نے کچھ سامان منگوایا تھا، بلیو ایریا پہنچا تو میرے فون کی چارجنگ ختم ہوگئی، قریبی دکان سے فون چارج کرنے میں کچھ تاخیر ہوگئی، خواتین اہلکاروں نے سب کے سامنے تھپڑ مارے، عینک بھی توڑ دی۔

اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے پولیس خواتین اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے اور ان کا مزید کہنا تھا قصور وار ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کیخلاف مزید کارروائی بھی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button