نگرنگرسے

گوجرانوالہ میں چوری کی انوکھی واردات، پولیس حیران و دنگ رہ گئی

چوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ' جہاں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور25 کلو مچھلی لے گئے ہیں، مقدمہ درج کرلیا گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ کھوج نیوز) گوجرانوالہ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جس کو دیکھ کر پولیس سمیت سننے اور دیکھنے والے لوگ حیران و دنگ رہ گئے ہیں ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالا میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے جہاں چور ریسٹورینٹ سے ڈیڑھ من چکن پکوڑا اور25 کلو مچھلی لے گئے۔ چوری کی یہ واردات گوجرانوالا کے علاقے کوٹ اسحاق میں پیش آئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق چکن پکوڑا اور مچھلی مصالحہ لگا کر فریزر میں رکھی گئی تھی، نامعلوم افراد تالے توڑ کر فریزر سے نکال کر تمام سامان لیگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق چور 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد بھی ساتھ لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button