نگرنگرسے

محکمہ پولیس ان ایکشن، اشتہاریوں کی شامت آگئی، صرف 14دنوں میں 450سے زائد اشتہاری گرفتار

کینٹ ڈویژن سے98،سول لائنزسے25 اشتہاری مجرمان، سٹی سے94، اقبال ٹاؤن سے48 ، صدر سے 58، ماڈل ٹائون سے 11 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) محکمہ پولیس ایک بار پھر ان ایکشن، اشتہاریوں کی شامت آگئی، سی سی پی او کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 14دنوں میں 450 سے زائد اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس نے کارروائیوں میں 300 سے زائد عدالتی مفرور جبکہ159 عادی مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا،کینٹ ڈویژن سے98،سول لائنزسے25 اشتہاری مجرمان، سٹی سے94، اقبال ٹاؤن سے48 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ صدرسے58اورماڈل ٹاؤن سے111 اشتہاری مجرمان جبکہ کینٹ ڈویژن سے57، سول لائنزسے26 اشتہاری مجرمان گرفتار کو کیا گیا۔ سی سی پی او نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی،جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا اولین مشن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button