پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ
پنجاب پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 04 ہزار سے زائد چھاپے مارے،پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث 2160 ملزمان گرفتار کیے ہیں،ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (کھوج نیوز )پنجاب پولیس نے رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 04 ہزار سے زائد چھاپے مارے ۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث 2160 ملزمان گرفتار کیے ہیں ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 1360 کلوگرام چرس، 40 کلو گرام آئس، 78 کلو گرام ہیروئن بھی برآمد کی ہے ۔پنجاب پولیس ترجمان کے مطابق پولیس 31 ہزار 653 لٹر شراب، 102کلو گرام افیون برآمد کی ہے ۔ پولیس نے نشے کی بیماری میں مبتلا 04 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا ہے ۔
پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 611 چھاپے مارے اور 626 ملزمان گرفتار کیے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 402 کلوگرام چرس، 09 کلو گرام آئس، 04 کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔
تر جمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیا ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈرگز سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں انھوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔



