نگرنگرسے

قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل

دو موٹر سائیکل سواروں نے قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا

فیصل آباد(کھوج نیوز) فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت کم نہ کرنے پر تکرار شروع کر دی، اسی دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی۔

پھل فروش شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خلق حقیقی سے جا ملا۔ پولیس نے 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلداز جلد ان کو گرفتا ر کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button