نگرنگرسے

ایل ڈی اے ان ایکشن ،غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری

ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن،رائیونڈ روڈ، شادمان،گلشن راوی،کینال روڈ کے اطراف میں کارروائیاں کیں

لاہور (کھوج نیوز)لاہور میں ایل ڈی اے ٹیموں کی روزانہ کی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں اب تک ایل ڈی اے کی ٹیموں نے 82املاک کو سربمہر کر دیا ہے ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن،رائیونڈ روڈ، شادمان،گلشن راوی،کینال روڈ کے اطراف میں کارروائیاں کیں۔

ایل ڈی اے کی ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاؤن میں 27رائیونڈ روڈ پر25املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج،اسٹیٹ آفس، فو ڈ پوائنٹ، کلینک، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ ایل ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button