نگرنگرسے

ڈی سی لاہور کا تجاوزات کے خلاف بڑا اقدام

ڈی سی لاہور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے ماڈل ٹاؤن کی تمام بڑی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا،اس آپریشن میں تاجروں کو تجاوزات پر املاک سیل اور اشیاء ضبط کرنے کی وراننگ بھی دی گئی

لاہور (کھوج نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایات پر ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔یہ آپر یشن اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی زیرِ نگرانی کیا گیا ،اس آپریشن میں ماڈل ٹاؤن میں تمام بڑی مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف بلا امیتاز کارروائی کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کا مارکیٹوں کی تاجر یونینز کے ساتھ گرینڈ جرگہ کا انعقاد بھی ہوا اور اسسٹنٹ کمشنر نے تجاوزات پر املاک سیل اور اشیاء ضبط کرنیکی وراننگ جاری کی ،اس جرگے میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ ایس پی ٹریفک بھی موجود تھے۔تاجر یونینز نے تجاوزات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button