آئی جی پنجاب کاپولیس ٹریننگ سنٹر کا دورہ ،پولیس ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں افسران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ،آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی

لاہور(کھوج نیوز)پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشنر افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ۔اس پریڈ کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور تھے۔آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے افسران کا مارچ پاسٹ کیا۔افسران کے دستے نے آئی جی پنجاب کو سلامی بھی پیش کی۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریننگ مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 22 خواتین سمیت 01 انسپکٹر لیگل، 84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئیز نے 07 ماہ دورانیئے کا پروبیشن کورس مکمل کیا ہے ۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی بہترین ٹریننگ کو دہشت گردوں، کریمنلز، قبضہ گرپوں کی سرکوبی کے لئے استعمال میں لائیں۔افواج پاکستان، رینجرز، لیویز اور پولیس سمیت ہم سب وردی والے پاکستان کی حفاظت کے لئے ایک ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور قوم کے دشمنوں، دہشت گردوں، انکے پلانرز کو اٹھا کے بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے۔



