نگرنگرسے

شیر خوار بچی کو زندہ دفن کرنے کے بعد کس نے گود لیا ؟حیران کن نام سامنے آگیا

آرمی آفیسر کو اس کیس کا علم ہوا اور وہ بچی کو دیکھنے ہسپتال پہنچ گئے ،قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد میجر وقاص نے بچی کو سول کورٹ کے ذریعے گود لے لیا

نوشہرہ(کھوج نیوز)نوشہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شیر خوار بچی کو زندہ دفن کر دیا گیا۔ تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم کی بروقت مداخلت سے بچی بچ گئی جسے بعد میں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق رسالپور میں ایک کورس میں شرکت کرنے والے آرمی آفیسر میجر وقاص کو اس کیس کا علم ہوا اور وہ بچی کو دیکھنے ہسپتال پہنچ گئے۔قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد میجر وقاص نے بچی کو سول کورٹ کے ذریعے گود لے لیا۔

تاہم اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ لڑکی کو کس نے زندہ درگور کیا ،نوزائیدہ بچوں خاص طور پر لڑکیوں کو لاوارث چھوڑ دینے کے معاملات پاکستان میں غیر معمولی نہیں ہیں جہاں غربت، معاشرے میں بدنامی، صنفی امتیاز اور شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کے خلاف معاشرتی ردِعمل کا خوف بعض لوگوں کو ایسا انتہائی اور مایوس کن اقدام اٹھانے پر مجبور کر دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button