نگرنگرسے
ایل ڈی ان ایکشن ،غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن جاری
ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 80ملاک سربمہر 2املاک مسمار کیں

لاہور(کھوج نیوز )لاہور میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایل ڈی اے کا آپریشن کلین اپ جاری ہے ۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 80ملاک سربمہر 2املاک مسمار کیں۔ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال،گلشن راوی، ریلوے اسٹیشن سکیم،گجرپورہ، علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ ٹیموں نے شادمان، شاہ جمال،گلشن راوی میں غیرقانونی کمرشل استعمال پر 26املاک سربمہر کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 29املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر گلبرگ، گارڈن ٹاؤن میں 25املاک سربمہر کردیں۔
سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،شادی ہال، ورکشاپ،ریستوران، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔



