پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی ،نامور بیکری سیل
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ساہیوال کے مختلف مقامات پر کریانہ سٹور،ریسٹورنٹس اور بیکری کی انسپکشن کی ،بیکری یونٹ میں ناقص صفائی کی وجہ سے پروڈکشن بند کر دی گئی

ساہیوال (کھوج نیوز)صحت عامہ کے تحفظ کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پنجاب کے مختلف اضلاع میںآپریشن جاری ہیں ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ساہیوال کے مختلف مقامات پر کریانہ سٹور،ریسٹورنٹس اور بیکری کی انسپکشن کی ۔بیکری یونٹ میں ناقص صفائی کی وجہ سے پروڈکشن بند کر دی گئی ۔اس کے علاوہ ریسٹورنٹ اور کریانہ سٹور کو 60 ہزارروپے کے جرمانے بھی عائد کیے ۔اس کے علاوہ 40کلو خراب انڈے،21 کلو ایکسپائرڈ اشیا تلف جبکہ مشینری ضبط کر لی گئی۔
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کی تیاری میں ٹوٹے انڈوں کا استعمال کرنے پر بیکری یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔انھوں نے کہا کہ ایکسپائرڈ بریڈ رکھنے پر ریسٹورنٹ کو 35 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مختلف ایکسپائری آئٹمز فروخت کرنے پر کریانہ سٹور کو 25 ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ خوراک کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔