نگرنگرسے

پنجاب میں پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد ،پریڈ کا مقصد کیا ہے ؟

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا،جنرل پریڈ سے افسران و اہلکاروں کی فٹنس برقرار رہے گی

لاہور(کھوج نیوز )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرلاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انوسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں کی شرکت کی۔سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ کے دستوں نے سلامی پیش کی۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سینیئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔انھوں نے کہا کہ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔جنرل پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہر سوموار صوبہ بھر میں باقاعدگی سے جنرل پریڈز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button