نگرنگرسے

جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

مریضہ ام حبیبہ شارجہ اور ڈاکٹر عمیر امریکہ سے پاکستان کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے آئے' مریضہ کو کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد جناح ہسپتال لاہور سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے ، یہ کامیابی کونسی ہے اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 24 سالہ ڈاکٹر عمیر نے اپنی بہن ام حبیبہ کو اپنا گردہ عطیہ کیا ہے۔مریضہ ام حبیبہ شارجہ اور ڈاکٹر عمیر امریکہ سے پاکستان کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لئے آئے۔ مریضہ ام حبیبہ کو کامیاب ٹرانسپلانٹ کے بعد جناح ہسپتال لاہور سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں یہ ٹرانسپلانٹ بالکل مفت کیا گیا ہے۔ مریضہ ام حبیبہ اور ان کا بھائی ڈونر ڈاکٹر عمیر دونوں ٹرانسپلانٹ کے بعد الحمدللہ صحت مند ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی، ہیڈ آف یورولوجی پروفیسر نوید اقبال اور ایم ایس جناح ہسپتال لاہور ڈاکٹر کاشف جہانگیر کو مبارکباد دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button