سرکاری ملازم کی پر اسرار موت ،سرکاری ملازم کس محکمے سے تعلق رکھتا تھا ؟
اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلی افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایک اعلی افسر کی پراسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گریڈ 19 کے افسر وقاص احمد کی لاش اسلام آباد کے جی سکس فور سیکٹر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس سے ملی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وقاص احمد کا کمرہ اندر سے لاک تھا اور ابتدائی تفتیش میں جسم پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کے نشانات نہیں پائے گئے لاش کو مزید تحقیقات کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وقاص احمد کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ ماضی میں اوگرا کیس کے تفتیشی افسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے۔ ان کی اچانک اور پراسرار موت کے بعد مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وقاص احمد کی موت کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں گی دوسری جانب نیب حکام نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔



