نگرنگرسے

24گھنٹوں میں کتنے حادثات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئی؟

پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1134ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی' 568شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری اسپتال منتقل کیاگیا

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کتنے حادثات پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئی؟ اس حوالے سے ترجمان ریسکیو نے تمام تر تفصیلات سب کے سامنے رکھ دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو فاروق احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1134ایکسیڈنٹ پہ ریسکیو سروسز فراہم کی گئی،اور پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 568شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ ٹریفک حادثات میں 4اموات ہوئیں۔ ترجمان ریسکیو کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ روڈ ٹریفک حادثات194لاہورفیصل آباد82اور،ملتان72 ہوئے جبکہ 1295زخمی افراد میں 1065مرد اور230خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ
1134حادثات میں 1041موٹرسائیکل،55رکشے،147کاریں رپورٹ ہوئیں اور صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 194ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں جبکہ لاہور میں ٹریفک حادثات سے72شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیااور ٹریفک حادثات سے153معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ آخر میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 225 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button