نگرنگرسے
گرمی کی شدت برقرار ،درجہ حرارت کتنا ہوگا؟
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گاجب کے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے

کراچی(کھوج نیوز)اس وقت ملک شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر قائد میں گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت برقرار ہے جس کے سبب آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔اس کے علاوہ لاہور میں میں درجہ حرارت 36سے 40ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں درجہ حرارت 42ڈگری تک جانے کا امکان ہے اس کے علاوہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔



