نگرنگرسے

پنجاب یونیورسٹی میں پولیس اورانتظامیہ کا بڑاسرچ آپریشن ،ہاسٹلز سے حیران کن اشیاء برآمد

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں پولیس اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے،دوران آپریشن ہوسٹلز سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں

لاہور(کھوج نیوز)تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مل کرکارروائی کی جس کے دوران بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آئس کی پڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں،پولیس نے منشیات اور شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لیں۔ غیر قانونی قابضین کے کمروں سے پرتشدد واقعات میں استعمال ہونیوالے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹل نمبر 1 میں لگے 1 درجن غیر قانونی ایئر کنڈیشنز بھی اتار دیئے ہیں، ہاسٹل کی بجلی چوری کر کے غیر قانونی قابضین اے سی اور ہیٹر چلاتے تھے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز میں صرف قانونی الاٹیز کے داخلے کیلئے سخت ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق ہاسٹلز کے قانونی رہائشی طلبا صرف گیٹ نمبر 4 سے داخل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button