نگرنگرسے
14سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 4افراد کیخلاف مقدمہ درج
متاثرہ لڑکی کے ماموں کی درخواست پر میاں بیوی 'ملازمت کے لیے ان کے پاس لانے والی خاتون اور ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج ' گرفتاری کیلئے چھاپے شروع

فیصل آباد(نمائندہ کھوج نیوز) فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں افسوسناک واقع پیش آیاد جس میں درندہ صفتوں نے 14سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاندلیانوالہ کے علاقے کی رہائشی 14 سالہ متاثرہ لڑکی گزشتہ تین ماہ سے ایک گھر میں15 ہزار روپے پر ملازمہ تھی، جسے مبینہ طور پر گھر کا مالک اپنی بیوی کے ساتھ مل کر نشہ آور چیز کھلا تا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے ماموں کی درخواست پر دونوں میاں بیوی اور متاثرہ لڑکی کو ملازمت کے لیے ان کے پاس لانے والی خاتون اور ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا جارہا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔