نگرنگرسے
رواں سال لاہور پولیس نے کتنے مجرمان گرفتار کیے رپورٹ جاری
لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے

لاہور (کھوج نیوز )لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8 ہزار440 سے زائد اشتہاری مجرمان 6 ہزار670 عدالتی مفرور اور2 ہزار900 سے زائد عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔
کینٹ ڈویژن سے1849،سول لائنزسے742، سٹی سے1751، اقبال ٹاؤن سے1728، صدرسے1154اورماڈل ٹاؤن سے1219اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔کینٹ ڈویژن سے1260،سول لائنزسے792، سٹی سے1412، اقبال ٹاؤن سے1898، صدرسے 641اورماڈل ٹاؤن سے667عدالتی مفرور زیر حراست لیے گئے۔
کینٹ ڈویژن سے426،سول لائنزسے246، سٹی سے911، اقبال ٹاؤن سے720، صدرسے 322اورماڈل ٹاؤن سے278عادی مجرمان پابند سلاسل کیے گئے۔