نگرنگرسے

غیرت کے نام پر بہن اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل

مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے میانوالی ہسپتال منتقل کردیا ہے

میانوالی (کھوج نیوز)میانوالی کے تھانہ چکڑالہ ، یونین کونسل نمل کی حدود میں واقع ڈھوک ایوب کے علاقے میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نا م پر اپنی بہن کو قتل کردیا۔رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی کے قتل کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے ڈی ایس پی سرکل موسی خیل سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ تھانہ چکڑالہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے ،انوسٹی گیشن اور فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے میانوالی ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ آخری اطلاع تک ملزم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button