نگرنگرسے
پولیس کی بڑی کارروائی ،2 ڈاکو ہلاک
شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئ

شیخوپورہ (کھوج نیوز )شیخوپورہ میں حافظ آباد روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق جنڈیالہ شیرخان کے نزدیک 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی تو مقابلہ شروع ہوا۔
پولیس کے مطابق ان ڈاکوؤں نے 3 مارچ کو ڈکیتی کے دوران نوجوان اسد علی کو قتل کر دیا تھا۔



