نگرنگرسے

بہائولنگر میں افسوسناک واقعہ، گرمی کی شدت سے طالبہ جاں بحق

بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے بچی کلاس میں بیہوش ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکی

بہائولنگر (نمائندہ کھوج نیوز) بہائولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں گرمی کی شدت بڑھنے سے سرکاری سکول کی طالبہ جاں بحق ہو گئی ہے ، بچی کلاس میں بیہوش ہو گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ہارون آباد بہاولنگر کے سرکاری اسکول میں پیش آیا جہاں ایک طالبہ گرمی کی شدت کی وجہ سے دم توڑ گئی۔ ترجمان کے مطابق بچی دل کے عارضے میں مبتلا تھی اور دل کا دورہ پڑنے سے بچی کلاس میں بیہوش ہوگئی جسے فوری طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا تاہم بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ 13 سالہ بچی 8 ویں جماعت کی طالبہ تھی، بچی کی کلاس میں گرمی اور حبس سے طبیعت بگڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button