نگرنگرسے
ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، ماں بچہ محفوظ
حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی' ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی

کوٹ رادھا کشن (کھوج نیوز) ضلع قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں خاتون کی طبیعت ناساز ہونے پر ایمبولینس میں اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں بچے کی پیدائش ہو گئی ہے جبکہ ماں بچہ محفوظ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ اس دوران خاتون کی حالت بگڑگئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کی حالت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد دونوں کی جان بچالی گئی۔