نگرنگرسے

گاڑی کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے: ریسکیو ذرائع

پشاور(کھوج نیوز) پشاور کے ضلع کرم کے علاقے گندال میں افسوسناک واقع پیش آیا ، اس واقعے میں گاڑی کھائی میں گرنے پر 7افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام افراد کو گاڑی سے نکالا جن میں سے 7 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ زخمی افراد اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button