نگرنگرسے

مسافر کوچ پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

کوچ میں 40 سے 50 مسافر موجود تھے تاہم درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی' زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے

قلات (کھوج نیوز) قلات کے قریب مسافر کوچ پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ تاحال کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ قلات کے قریب فائرنگ کی گئی ہے جس کے باعث متعدد مسافرزخمی ہوگئے۔ ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کوچ میں 40 سے 50 مسافر موجود تھے تاہم درست تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button