نگرنگرسے
بارش نے 3بچوں کی جان لے لی
بہائولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

بہائولنگر (نمائندہ کھوج نیوز) بہائولنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ فیصل آباد میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ‘ حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر جھگڑے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق بہاؤلنگر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں بھی بارش کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب حافظ آباد میں پانی کے نکاس پر جھگڑے کے دوران مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری بارشوں کے دوران ہونے والے حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔